اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

9 مئی: انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس انویسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی تھی۔

درخواست پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو  گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button