اہم خبریںپاکستان

محکمہ PAK.PWD Sialkotکرپشن کا گڑھ بن گیا 7ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں میں مبینہ کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف

By Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی) محکمہ PAK.PWD Sialkotکرپشن کا گڑھ بن گیا 7ارب روپے کی ترقیاتی سکیموں میں مبینہ کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف،چیف انجینئر سینٹرل زون لاہور نے چپ کا روزہ رکھ لیا،پرکشش سیٹ پر عرصہ 7 سال سے تعینات ایگزیکٹیو انجینئر جاوید اختر کمبوہ کی کرپشن کی داستان کا بھانڈا سب انجینئر اسد نے پھوڑ دیا،

 

سب انجینئر اسد کی مبینہ کرپشن کےخلاف گزشتہ ماہ،،THE NEWS international,,(TNI)بینالاقوامی خبر رساں ایجنسی نے شائع کی تو مذکورہ سب انجینئر نے ایگزیکٹو انجینئر جاوید اختر کمبوہ سمیت 4 ایس ڈی او عمران افتخار، عبدالرحمان،امجد چیمہ اور سجاد شاہ کی مبینہ کرپشن کی داستان سنہری حروف میں بیان کر دی، مذکورہ سب انجینئر نے مبینہ طور پر بتایا کہ ضلع سیالکوٹ،گجرات اور نارووال PDM اتحادی سمیت ن لیگی ارکان اسمبلی کو اس وقت کےوزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے ماہ مئی،  جولائی 2023 تقریبا 21 ارب روپے حلقہ کی ڈویلپمنٹ کے لئے مذکورہ محکمے کو ٹرانسفر کئے گئے۔

جس کے ٹینڈرز بھی 2ماہ قبل لگ گئے اور مذکورہ ایگریگیٹو انجینئر جاوید اختر جو گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں لاہور سرکل ون میں تعینات ہے نے مبینہ طور پر اعلی افسران کی مبینہ ملی بھگت سے 18 فی صد کمیشن وصول کرکے من پسند ٹھیکیداروں کو الاٹ کئے،بعدازاں ورک آرڈر جاری نہ کرنے پر چند ٹھیکیداروں نے ایگزیکٹو انجینئر کی خوب پٹائی بھی کی تو مذکورہ آفیسر نے پٹائی کی بجائے کار سرکار میں مداخلت کی تھانہ حاجی پورہ سیالکوٹ میں جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کروائی۔

،ذرائع کے مطابق ان تمام افسران نے ٹھیکیداروں کی مبینہ ملی بھگت سےقومی خزانہ کے مبینہ 7 ارب روپے کی ایڈوانس بوگس ادائیگیاں کر کے تبادلے کی آڑھ میں رفو چکر ہو گئے ہیں جن ترقیاتی منصوبوں کی ادائیگیاں کیں ان میں ناقص میٹیریل کا استعمال کیا جو چند ماہ میں ان کے کارناموں کا پردہ فاش کرے گا،مذکورہ آفیسر اپنی ساری 7 سال سے تعیناتی کا عرصہ لاہور میں گزارا اور ماتحت افسران آفس کے کام ودستخط کروانے کے لئے چیف آفس میں آتے تھے تنخواہ کے ساتھ ورک آرڈر اور چیک بھی یہاں سے ہی جاری کروانے کے لئے آنا پڑتا تھا۔

یاد رہے کہ ایک شہری نے مذکورہ آفیسر سمیت 5 افسران کےخلاف طمع نفسانی کی خاطر قومی خزانہ کے اربوں روپے کابے دریغ استعمال کرنے اور آمدن سے زائدناجائز اثاثوں کے خلاف وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ،وزیراعظم پاکستان، چئیرمین نیب، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر کو فوری کارروائی کے حصول کے لئےارسال کی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مذکورہ آفیسر کو چیف انجینئر سینٹرل زون لاہور کی مبینہ طور پر سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے چیف انجینئر کے ایما پر مذکورہ آفیسر کو تعینات کردیا گیا ہے، تا ہم اس حوالے سے جاوید اختر کمبوہ کا کہنا ہے کہ میری ایمانداری کا سرٹیفکیٹ چیف انجینئر سینٹرل زون لاہور کے پاس موجود ہے ان سے رابطہ کریں جس پر مذکورہ چیف انجینئر رشید چوہدری سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کے ایسے الزامات میں صداقت نہ ہے اور نہ ہی ایسے سوالات کا میڈیا کو جواب دینے کاپابند ہوں۔ یاد رہے کے گزشتہ روز سیکرٹری ہاؤسنگ نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ملک میں تمام ایس ای،ایگزیکٹیو انجینئرزاور ایس ڈی اوز کے تبادلوں کے احکامات تو جاری کر دیئے مگر مذکورہ چیف انجینئر رشید چوہدری کاتبادلہ کرنے سے قاصر رہے ہیں جس پر ملک کی ن لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں،عوامی،سماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی زینت کرنے پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فوری تبادلےکے علاوہ ذمے دران افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button