اہم خبریںپاکستان

ن لیگ کے ساتھ کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی،تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔چوہدری سالک حسین

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)مسلم لیگ ق کےرہنما اور سابق وفاقی وزیر  چوہدری سالک حسین نے  ق لیگ کی ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد  پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے۔

 

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر  وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ  رہا ہے، الزام لگانے  والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن  پر  الزام لگ رہا ہے  وہ بھی لاڈلے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے۔

 

چوہدری سالک کا مزید کہنا تھا کہ  پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو  پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو  پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button