اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت پاکستان نے امن و امان سے متعلق  اہم اجلاس طلب کرلیا

CEO.Ashad Mahmood Ghumman

کراچی(ٹی این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے امن و امان سے متعلق  اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق اجلاس بلاول ہاؤس میں شام 4 بجے میں ہوگا جس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ بریفنگ دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button