
اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے تحریک انصاف میں عہدوں کی جنگ چل رہی ہے، انتشاری ٹولہ اب اختلافی ٹولے میں بدلتا جارہا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ خود ہی لڑکر ختم ہو جائےگا، یہ پارٹی 10 سال سے خیبرپختونخوا کو لوٹ رہی ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں نوک جھونک جاری ہے۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی صفر
