اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کر ہمارا مستقبل محفوظ بنایا، سپاہی اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

CEO.Arshad mahmood Ghumman

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا، دسمبر کے مہینے میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں گروتھ سیکٹر میں ٹیک آف کرنا ہے  اور آگے بڑھنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی کی بنیاد ہماری برآمدات ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹر ایکشن شروع ہو چکا ہے،کاروباری حضرات کو  ریلیف ملا ہے، تیل کی اسمگلنگ میں بھی کافی کمی ہوئی ہے اور اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

 

 ان کا کہنا تھا 5 مہینوں میں ترسیلات زر تقریباً 15 ارب ڈالر ہیں، کارکردگی یہی رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی جو ایک ریکارڈ ہوگا، جو ٹارگٹس آئی ایم ایف کے ساتھ فکس کیے ہیں ان میں اچھا خاصا فرق ہے، ان 9 مہینوں کی کامیابیوں سے حوصلہ ملنا چاہیے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کر ہمارا مستقبل محفوظ بنایا، سپاہی اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں، انسانی اسمگلنگ کرنےوالوں کو ہم نے نکیل ڈالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button