اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب راکٹ حملہ

حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ  حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی

نصیرآباد (ٹی این آئی نیوز) نوتال کےقریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔پولیس حکام  کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جا رہی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب راکٹ حملہ ہوا ، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ  حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جعفرآباد ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button