
اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہرموقع پر بھرپور ساتھ دیا قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں۔میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ ضمنی الیکشن میں مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اتحادی ہے ہرموقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہيں، سیاست میں دروازے کھلے رہتے ہیں، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ سیاست میں سب سےبڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے، یہ غلط ہے جب آپ کسی عمل میں شریک ہی نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگا دیں۔
