اہم خبریںپاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے

منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا جب کہ وہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے

لاہور(ٹی این آئی نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو انتقال کرگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ میاں منظور وٹو کا تعلق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تھا جب کہ وہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے ہیں۔

میاں منظور وٹو 3 مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے پر رہے اور بعد ازاں سال 1993 میں پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی منتخب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button