اہم خبریںپاکستان

شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا، اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔بلاول بھٹو کا گڑھی خدابخش میں خطاب

9 مئی جیسے اقدامات اور اداروں کو گالیاں دینا سیاست کے دائرہ کار م یں نہیں آتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی (ٹی این آئی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست کو بھارت ابھی تک ہضم نہیں کرپارہا، اب تو مودی ہمارے فیلڈ مارشل کا نام سُن کر چھپ جاتا ہے۔گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سال کے دوران بڑی کامیابی یہ ہے کہ فوج اور قوم نے بھارت کو جنگ کے میدان میں شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں فتح پورے پاکستان کی جیت ہے، اس کے بعد دنیا بھر میں قبولیت ملی، جنگ میں جیت گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھی کیونکہ پاکستان انہی قربانیوں کی وجہ سے ایٹمی قوت بنا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی وجہ سے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ملی، جس سے ملک کا دفاع ممکن ہوا ہے، صدر زرداری نے چین سے وہ ہوائی جہاز منگوائے جنہوں نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر کامیابی حاصل کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد قائد عوام نے رکھی، بے نظیر آگے لے کر چلیں، زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھ کر اس کو دوام بخشا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت اب تک اپنی شکست ہضم نہیں کرسکا، فیلڈ مارشل کا نام سُن کر مودی چھپ جاتا ہے اور شکست کے بعد تو مودی کسی بھی عالمی فورمز پر نہیں جارہا جبکہ ماضی میں وہ ان پلیٹ فارمز پر جاکر پاکستان کو بدنام کرتا تھا، یہ ہمارے افواج اور عوام کی بڑی کامیابی ہے۔

باول بھٹو نے کہاکہ اس سال کی سب سے بڑی کامیابی جنگ کے میدان میں بھارت کو شکست دینا ہے، لیکن کامیابی گڑھی خدا بخش کی قربانیوں کے بغیر ممکن نہ ہو پاتی، کیوں کہ بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت اور بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ وفاق کے معاشی مسائل ہمارے مسائل ہیں، اور بحیثیت محب وطن پاکستانی میں چاہوں گا کہ وفاق کی پریشانی دور کروں، وفاق کے معاشی مسائل ہمارے مسائل ہیں،اور بحیثیت محب وطن پاکستانی میں چاہوں گا کہ وفاق کی پریشانی دور کروں۔ انہوں نے کہاکہ وفاق صوبوں سے اختیارات لینے کے بجائے مزید ذمہ داریاں دے تاکہ ہم مل کر مسائل حل کر سکیں، ہم مل کر مسائل کا حل نکالیں گے, ہمیں مل کر ملکی مسائل کو حل کرنا ہوگا، تاکہ ہمارے عوام مسائل سے نکل سکیں، صوبے ایف بی آر سے بہتر ٹیکس اکٹھا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں تو اپنے عوام کو بہت سمجھاتا ہوں کہ ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لیکن لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ اس معاشی ترقی کا فائدہ ہمیں کیوں نہیں ہو رہا, وفاقی حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑا کر یہ ذمہ داری صوبوں کے حوالے کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کررہی ہے، اس کے علاوہ ہم لاکھوں عوام کو مفت گھر بنا کر دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس ہی وہ منشور ہے جس پر عمل کرکے عوام کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ سندھ میں صحت کا بہترین نظام ہے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، اور یہاں 50 فیصد مریض دوسرے صوبوں سے آتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہماری بات سنتے ہیں، اور ہماری تجویز پر ہی انہوں نے ملک میں زرعی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے مفاہمت ناگزیر ہے، اور اس کے لیے سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ9 مئی جیسے اقدامات اور اداروں کو گالیاں دینا سیاست کے دائرہ کار م یں نہیں آتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button