
ترجمان ایرانی وزارت دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی کا کہنا ہے میزائل صلاحیت کا ایک نمایاں حصہ ابھی استعمال نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی وزارت دفاع کے مطابق دشمن نے ملک کے اندر افراتفری اورعدم تحفظ پیدا کرنےکی کوشش کی، عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدولت ملک محفوظ اور مستحکم ہے۔
بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی کا کہنا ہے آبنائے ہرمز ایران کے دانشمندانہ اور طاقتور انتظام کے تحت ہے، بحیرہ عمان میں دشمن کی فوجیں مسلح افواج کے فیصلہ کن جواب کے سامنے بار بار پسپا ہوئی ہیں
