
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل 106 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
