
امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، اللہ کے سوا کوئی دوسرا ہمیں مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتا۔
ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہا عراقی وزیر اعظم سے کہا کہ امریکا کو مشورہ دیں کہ طاقت کے استعمال کی دھمکیاں واپس لے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ہے ، آج کی دنیا میں افراتفری، جبر، ناانصافی اور لاقانونیت ہے ، یہ سیاست کو طاقت تک محدود کرنے کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران خود کو بااخلاق اور ذمہ دار طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ ایران کے مخالفین بے لگام اور غیر ذمہ دار قوت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔
