
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ جاری تصادم کے باعث آبنائے ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والےڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے ۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات پر کام کررہےہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔ آپریشن ایپک فیوری مکمل کر لیا گیا ہے۔آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں
