یران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے ایک نیا طریقۂ کار متعارف کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج اسٹریٹ اتھارٹی (PGSA) سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور بحری رسائی کے حوالے سے متضاد اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ویب ڈیسک
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے ایک نیا طریقۂ کار متعارف کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج اسٹریٹ اتھارٹی (PGSA) سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔
اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور بحری رسائی کے حوالے سے متضاد اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
