انٹرنیشنلاہم خبریں

جنگ بندی کیلئے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے: عرب ٹی وی

ویب ڈیسک

عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔الجزیرہ کے مطابق امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی ختم ہو۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button