اہم خبریںپاکستان

ایسی کوئی ترمیم زیرغور نہیں جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کا حق چھینا جائے، رانا ثنااللہ

بجٹ میں عوام کےلیے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے۔

فیصل آباد(ٹی این آئی)مشیر  وزیراعظم  سینیٹر  رانا ثنا اللہ  نے واضح کیا ہےکہ  ایسی کوئی ترمیم زیر غور نہیں جس میں نوجوان نسل  سے  ووٹ کا  حق چھینا جائے۔فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو  میں  رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینےکے لیےکوشاں ہے،  پوری دنیا امن کےلیے اس خطے کی طرف دیکھ  رہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا  تھا کہ  آج  پاکستان کے قیام کے مقاصد پورے ہو  رہے ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے، 10گنا بڑے دشمن کو  سبق سکھانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا میں صلح ہوگئی تو  پیٹرول  اورگیس وافر  اور  سستی ہوگی،  آنے والے دنوں میں مہنگائی اور معاشی مسائل بھی حل ہو جائیں گے، بجٹ میں عوام کےلیے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button