
بحرین کی ایک عدالت نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ تعاون کے الزام میں 9 افراد کو عمر قید جبکہ مزید 2 افراد کو تین سال قید کی سزا سنا دی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ وہ بحرین کے خلاف دشمنانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان حساس مقامات سے متعلق معلومات جمع کرنے اور اس سلسلے میں مالی لین دین میں سہولت فراہم کرنے میں بھی شامل تھے۔
