
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے جارح امریکا کو ایسا تھپڑ رسید کیا ہے کہ امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی۔حج کے موقع پر اپنے پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اللہ اکبرکے ہتھیار نے ایرانی قوم کو قوت اور طاقت عطا کی، مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے، ترقی اورخوشحالی کےلیےاسلامی ممالک دوستی اورتعاون کومضبوط بنائیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران نے جارح امریکا کو سخت تھپڑ رسید کیا اور دشمن کے اہداف کو ناکام بنا دیا، خطے کی اقوام اور ممالک اب امریکی اڈوں کے لیے ڈھال نہیں بنیں گے، امریکا کو اب خطے میں شرارتوں اور فوجی اڈوں کے قیام کے لیے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہو گی، متزلزل صیہونی حکومت اور اسرائیل اپنی عمر کے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
