اہم خبریںپاکستان

وزیراعلی مریم نوازشریف کی فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حرم شریف میں موجود تمام حجاج کرام کو مبارکبا

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سمیت امت مسلمہ کی بقا اور سلامتی کی دعا کے لئے خصوصی اپیل بھی کی

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے حج کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حرم شریف میں موجود تمام حجاج کرام کو مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے حجاج کرام سمیت تمام مسلمانوں سے دنیا بھر میں امن، سکون اور سلامتی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پاکستان سمیت امت مسلمہ کی بقا اور سلامتی کی دعا کے لئے خصوصی اپیل بھی کی ہے-انہوں نے حجاج کرام سمیت امت مسلمہ کی عبادات و ا ذکار کی قبولیت کی دعا کی اور کہاکہ حج اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد او رجذبہ ایثارکا مظہر ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button