
اسلام آباد(ٹی این آئی)صدر آصف علی زرداری کی عیدالاضحیٰ پر قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد
صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الہٰی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے، قربانی صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ایک مکمل اخلاقی پیغام ہےصدر آصف زرداری نے کہاکہ اصل کامیابی مال و دولت نہیں بلکہ تقویٰ،خلوص اور انسانیت کی خدمت میں ہے، قومی زندگی میں قربانی، برداشت، دیانت داری اور باہمی احترام ضروری ہے۔
