اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن کیلئے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

وزیراعلیٰ مریم نواز صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں، صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے

لاہور (ٹی این آئی)پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر صفائی آپریشن کے لیے پہلی بار ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے۔ستھرا پنجاب ترجمان کے مطابق عید الضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن پنجاب بھر سے 1 لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اور باقیات ٹھکانے لگائیں۔ترجمان نے بتایا کہ صرف لاہور سے 17 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاریٰ نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ مریم نواز صفائی آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں، صفائی آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، تمام شہروں اوردیہات میں ستھرا پنجاب کی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کےایک لاکھ 84 ہزار ورکرز مصروف عمل ہیں،الائشیں اٹھانے لگانے کے بعد گلی، محلوں،سڑکوں کوعرق گلاب سےدھویا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button