اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اور سینیٹ اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا

ویب ڈیسک
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون بروز جمعہ شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس 5 جون شام 6 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئندہ چند دنوں میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کیا جائے گا۔

ملک کا آئندہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے پیش کیا جانا ہے جس کے لیے بیشتر معاملات طے پا گئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی گئی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سمیت وسیع پیمانے پر عوام کو ریلیف دیا  جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button