اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

برساتی نالوں اور ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم اربن ایریا زمیں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ مریم نواز شریف کی ہدایت

لاہور(ٹی این آئی)وزیراعلی مریم نواز شریف کا محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایتشہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے کا حکموزیراعلی مریم نواز شریف کی بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات کا حکم
خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا حکم ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کرنے کی  بھی ہدایت اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ مریم نواز شریفسیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں ۔ مریم نواز شریف کا ٹریفک مینجمنٹ کے لئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے کا حکم عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام فیلڈ ٹیموں کا مکمل تیار رہنے کا حکم مریم نواز شریف  نے صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button