
سیالکوٹ(ٹی این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی مبینہ گزشتہ رات سوشل میڈیا پر چلنے والی ٹویٹ نے اپنے ہی حکومت کاکچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے،خواجہ آصف نے اپنی ٹویٹ پر اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوے وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کے محکمے پر کرپشن کے الزامات لگا کر وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں وہ حکومت جو اس وقت پوری دنیا میں ایران اور امریکا کے درمیان بہترین سفارتکاری کا موجب بنی ہوئی ہے اس کے وفاقی وزیر کے محکمے پر مبینہ کرپشن کے الزامات لگنے سے شہباز کی کارکردگی کو سوالیہ نشان کا سامنا ہے یادرہے گزشتہ رات وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر ان کی سفارش کے باوجود ان کے گھریلوملازم کے گاوں سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر 80 ہزار روپے رشوت وصول کر لی گئی ہے۔جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
