اہم خبریںپاکستان

حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی نے بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق کر لیا

پیپلز پارٹی نے بجٹ منظور کروانے میں تعاون کیلئے گرین سگنل دے دیا، ذرائع

بجٹ تجاویز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان بجٹ سمیت دیگر اہم سیاسی و معاشی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزارتِ خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، نوید قمر اور شیریں رحمان نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کا ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز پر اتفاق ہو گیا ہے، جبکہ بعض قابلِ عمل نکات پر تکنیکی کمیٹیاں مشاورت کا عمل جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button