اہم خبریںجرم وسزا

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو:چیف انجینئر ہائی وے نارتھ کی ناک تلے ایگزیکٹیو انجنیئر سیالکوٹ دلشاد کا مبینہ طور پر قومی خزانہ کو 25 کروڑ روپےکا چونا لگانے کا انکشاف

By Editor arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) سیکرٹری پنجاب محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکیپٹن اسد بھی لاعلم،عید سے قبل عیدچیف انجینئر ہائی وے نارتھ  طارق وسیم اورایگزیکٹو انجینئر سیالکوٹ دلشاد احمد  نے مبینہ طور پر قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے ہیں ذرائع کے مطابق ایگزیکٹیو انجنیئر سیالکوٹ دلشاد نے مبینہ طور ٹھیکداروں اور اپنے ما تحت عملہ سے مک مکا کر کے کنگرہ روڈ سیالکوٹ کے 10 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر نے کے الزامات سامنے ہیں جبکہ مذکورہ آفیسر نے ایمن آباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت مکمل کر نے سے قبل ہی انڈوانس 25 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر کے قومی خزانہ کے کروڑوں روپے خورد برد کر لئے ہیں علاوہ ازیں بوگس کوٹیشیز کی مد میں بھی تقریبا 3 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کر ڈالیں اور عید بنالی ذرائع کے مطابق مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر پر اربوں روپے کے نا جائز اور بے نامی اثاثوں کے بھی انکشافات سامنے ہیں ذرائع نے مزید بتایا کے مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر  ہر ضلع میں اپنی تعیناتی پر شادیوں کی ہیٹرک کر نے کا ریکارڈ سند یافتہ پایا جاتا ہے جس کے چرچے پورے محکمہ میں سر فہرست پائے جاتے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ آفیسر مبینہ طور پر  محکمہ کے اندر اور باہر وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار سے قریبی رشتہ دار ی کے دعویدار بھی ہے اور مبینہ طور پر پرنسپل سیکرٹری چیف منسٹر طاہر خورشید کے دست بازو ہو نے کے پرچار کرکے ماتحت عملہ اور اعلی احکام کو بلیک میل کر نے کا بھی ماہرانہ وسیع تجربہ رکھتا ہے یاد رہے مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر کی تعیناتی 26مارچ2021 کو سیالکوٹ ہوئی ہے مگر مذکورہ ایگزیکٹیو انجنیئر سیالکوٹ دلشاد احمد نے لاہور میں اپنے ذاتی بنگلے میں ڈیرے جما کر مبینہ طور پر  رنگین محفلیں سجا کر ہفتہ میں صرف ایک دن  سیالکوٹ ڈیوٹی پر جاتا ہے اور سرکاری خزانے سے بوگس ادائیگیاں کے ذریعے کروڑوں روپے نکلوانے کے بعد رنگین محفلیں سجا کر طوا ئفوں کی نظر کر دیئے جاتے ہیں جن میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے کئی اعلی آفیسر بقاعدہ مبینہ  طور پر ان رنگین محفلوں میں سنائے رہتے ہیں مذکورہ آفیسر نے اپنے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ایک خواتین ایس ڈی او کو بھی نہیں چھوڑا اور اس سے دھوکہ سے شادی کر کے اسے بھی مبینہ طور پر  اپنی رنگین محفلوں کی زینت بنانے کے درپے تھا جس نے ایسے درندے سے  بڑی مشکل نجات حاصل کی۔ مگر یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری کیپٹن اسد بھی ایسے راشی آفیسر کی کرپشن سے لاعلم تصور کئے جاتے ہیں ۔ تاہم اس حوالے سے مذکورہ آفیسر دلشاد احمد موقف دینےسے انکاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button