اہم خبریںجرم وسزا

کرپشن معاشی ترقی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد بشمول صنعت کار معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن

CEO.ARSHAD mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز) ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس کا ریجنل آفس فیصل آباد کا دورہ۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی زیر صدارت کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن واحد ارجمند ضیا اور دیگر افسران کی شرکت۔ریجنل ڈائریکٹر واحد ارجمند نے محکمانہ کارکردگی،مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔علاقائی سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لئے ریجنل آفس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔صنعتی شہروں میں کرپشن کا امکان عام شہروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔سرکاری ملازمین کی جانب سے صنعت کاروں کی ہراسانی اور کرپشن پر فوری ایکشن لیا جائے۔صنعت کاری کی ترقی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔کرپشن معاشی ترقی میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد بشمول صنعت کار معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی ریجنل ڈائریکٹر فیصل آباد کو ادارے کے اندر احتساب یقینی بنانے کی ہدایت۔سرکاری ملازمین کے خلاف عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔ڈی جی اینٹی کرپشن کا ریجنل ڈائریکٹر کو خواتین سے متعلق کیسز کے لئے وویمن امپاورمنٹ سیل بنانے کی ہدایت۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے ریجن ڈائریکٹر کواپنے ماتحت افسران و ملازمین پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا کہ ادارے کے اندر کسی قسم کی کرپشن اور رشوت ستانی برداشت نہ کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button