
لاھور (ٹی این آئی نیوز)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب لاھور کی مانگا منڈی میں بڑی کاروائی پانچ ھزار لیٹر شراب برآمد اور 17ھزارشرابکی خالی بوتلیں برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی خصوصی ھدایت پر ای ٹی او ایکسائز فیصل شہزاد سندھو۔ کی سربراہی میں لاھور کے علاقہ مانگا منڈی میں مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا کارؤائی کی نگرانی ایکسائز کے انسپکٹر سید قمر الحسن زیدی نےکی جبکہ آپریشن ٹیم میں جاوید اختر-وقاص اسلم- ریحان اعظم بخاری انسپکٹرز ودیگر نے حصہ لیا ملزمان رزاق-شاھد عمران-عثمان بشیر-محمد آصف اور ارسلان صدیق سے پانچ ھزار لٹر شراب اور سترہ ھزار شراب کی خالی بوتلیں برآمد کرکے حوالہ پولیس کر دیا مانگا منڈی پولیس کو استغاثہ دیکر گرفتار کروا دیا رواں سال شراب کی سب سے بڑی کاروائی کا سہرا ٹیم کی بہترین کاوشوں کو نتیجہ ھے ڈی جی ایکسائز نے بڑی کاروائی کرنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے
