اہم خبریںجرم وسزا

وزیر اعلی کی ہدایت پرڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 3 برس کے دوران 5 لاکھ 63 ہزار 736 کنال سرکاری اراضی مالیتی 198699.775 ملین روپے کی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔

CEO:Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس نے 3 برس کے دوران 5 لاکھ 63 ہزار 736 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائیواگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت 198699.775 ملین روپے ہے۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں 11870.74ملین روپے مالیت کی 10 ہزار 141 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی
راولپنڈی ریجن میں 11017 ملین روپے مالیت کی 5 ہزار 610 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی
فیصل آباد ریجن میں 34654 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 35 ہزار 896 کنال سرکاری زمین کا قبضہ چھڑایا گیا۔

 

ڈی جی کی ہدایت پر سرگودھا ریجن میں 16123 ملین روپے مالیت کی 52 ہزار 884 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیااور ساہیوال ریجن میں 28429 ملین روپے مالیت کی 41 ہزار 306 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی
جبکہ ملتان ریجن میں 21217 ملین روپے مالیت کی 54 ہزار 314 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا۔

 

بہاولپور ریجن میں 18597 ملین روپے مالیت کی 74 ہزار 777 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی
ڈیرہ غازی خان ریجن میں 20480 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 76 ہزار 594 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا
ڈی جی کی ہدایت پر  ڈائریکٹر لاہور ریجن اے میں 26563.98 ملین روپے مالیت کی ایک ہزار 182 کنال 19 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔

 

ڈائریکٹر لاہو رریجن بی میں 7534.94 ملین روپے مالیت کی10 ہزار 843 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئیعلاوہ ازیں ہیڈ کوارٹر ریجن میں 2209 ملین روپے مالیت کی 184 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا۔

 

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس  نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اراضی کو واگزار کرا کے ریاست کی رٹ کا نفاذ یقینی بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔قبضہ مافیا کے ناسور کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔واگزار سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button