پاکستان

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ضمنی انتخاب NA-133 لاہور کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا

CEO:Arshad mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان نے آج دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں 5دسمبر کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب NA-133لاہورکے حوالے سے ڈی بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان، ڈائریکٹر الیکشن عبدالحمید، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر NA-133 نذر عباس، ریٹرننگ آفیسر NA-133باسط علی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زاہد سبحانی نے شرکت کی۔

 

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر NA-133 نذر عباس نے ڈی بریفنگ دیتے ہوئے انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انتظامی امور میں مزید بہتری کیلئے گزارشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے اختیارات میں مزید اضافہ کی گنجائش موجود ہے تاکہ انتخابات کو مزید شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جاسکے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ضمنی انتخاب NA-133 لاہور کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا اور انتخابات کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی خدمات اور بھر پور تعاون کو بھی سراہا۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گھر گھر ووٹر تصدیقی مہم کے حوالے سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی پہنچانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جامع اور شفاف انتخابی فہرستوں کی تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button