اہم خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے۔

Editor Arshad mahmood Ghumman

 اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان 4 روزہ دورہ چین کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی پریمئیر لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اور اس کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button