
لاہور(ٹی این آئی نیوز) بدعنوان سرکاری افسران کے خلاف کریک ڈاؤن،اینٹی کرپشن نے 42 کروڑ روپے ریکور ۔رواں سال کے پہلے مہینے میں اینٹی کرپشن پنجاب نے 67 لاکھ کیش اور 25 کروڑ سے زائد بلاواسطہ طور پر ریکور کئے،گزشتہ ماہ 16 کروڑ روپے مالیت کی 760 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گی،27 اشتہاری ملزمان سمیت 3 عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے ریجنل ڈائریکٹرز سمیت ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر لیگل نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے اجلاس میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن کی بد عنوان سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی۔کرپشن ثابت ہونے پر افسران عدالت سے مجرم کی جائیداد قرق کرنے کی استدعا کریں،جائیداد قرق کرکے کرپشن سے کمایا گیا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کروایا جائے،سرکاری محکموں میں چُھپی کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔کرپٹ اہلکار چاہے جس محکمہ سے ہو گا قانون کی گرفت میں لائیں گے۔اینٹی کرپشن پنجاب کو گزشتہ ماہ جنوری میں سرکاری ملازمین کے خلاف 1712 شکایات موصول ہوئیں،جنوری 2022 میں اینٹی کرپشن پنجاب نے 1886 شکایات کو حل کیا،رواں سال کے پہلے مہینے میں 262 شکایات پر کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں،785 تحقیقات کو مکمل کرکے 115 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے،گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 11 چھاپے مارے اور 233 افراد کر گرفتار کیا،گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن نے 110 کرپٹ افسران کے خلاف عدالتوں میں چالان جمع کروائے ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس ٹی این آئی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوےمزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمیں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی یرعایت نہیں برتی جائے گی۔جس سائل کو بھی کسی بھی سرکاری ملازمین کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ براہ راست بھی میرے آفس میں مجھے مل سکتا ہے۔اس سائل کی ہر ممکن دادرسی کی جائے گی۔
