
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوگٸی ہے سیکرٹری پنجاب اسمبلی
editor arshad mahmood ghumman
لاہور(ٹی این آٸی نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کہا کہتحریک عدم اعتماد اوراجلاس کی ریکوزیشن سپیکر کو پیش کریں گے۔سپیکر چودھری پرویز الٰہی تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن پر آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک 127 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کو اُن کے آفس میں جمع کروائی گئی۔ اپوزیشن نے 120 اراکین اسمبلی کے دستخطوں سے اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی ہے۔ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن رانا مشہود احمد خان‘ ملک ندیم کامراں‘ سمیع اللہ خان‘ میاں نصیر‘ رمضان صدیق بھٹی اور سید حسن مرتضیٰ و دیگر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے جمع کروائیں۔
سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن وصول کی۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن سپیکر کو پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن پر آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
