اہم خبریں

سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کا رابطہ

Editor Arshad mahmood ghumman

اسلام آباد(ٹی این آٸی نیوز )سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا رابطہذرائع کےمطابق چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد آصف زرداری نے شدید خدشات کا اظہار  کیا ہے اور رات گئے ایک قریبی شخص کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا۔

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری  برادران کو سابق صدر  کا پیغام پہنچایا کہ انہیں یہ فیصلہ قبول نہیں ہے، (ق) لیگ اور پی پی میں فیصلہ ہوا تھا اور اپوزیشن نے (ق) لیگ کی تمام  باتیں بھی مان لی تھیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی نے اتحاد بننے پر مٹھائی بھی کھائی تھی لیکن (ق) لیگ کے فیصلے پر اب سابق صدر  نے حیرانی کا اظہار کیا  ہے۔

 

 

ذرائع کا  کہنا  ہےکہ آصف  زرداری کے قریبی شخص نے چوہدری برادران کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کریں کیونکہ سابق صدر  نہیں چاہتے ان کے آپس میں رابطے اور اتحاد ٹوٹے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ  رات آصف زرداری کے پیغام کے بعد دونوں  جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کا آج ملاقات کا امکان ہے جس میں (ق) لیگ پر فیصلے کی تبدیلی کے لیے بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری برادارن کو پی ٹی آئی حکومت کی مدد نہ کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button