اہم خبریں

ملک میں سیاسی ہلچل ،وفاقی وزیر داخلہ نے آٸندہ 48گھنٹے اہم قرار دے دٸیے

Editor Arshad mahmood ghumman

لاہور(ٹی این آٸی نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کےمطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفےکی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتےکی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔شیخ  رشید کاکہنا  تھا کہ حالات پر گہری  نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button