
کل پنجاب کی قسمت کا فیصلہ،پرویز الہی یا حمزہ شہباز کون بنے گا وزیر اعلی پنجاب
Editor Arshad mahmood ghumman
لاہور (ٹی این آٸی نیوز)پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز اور حکومت کے نامزد کردہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔پیپلز پار ٹی کے حسن مرتضیٰ حمزہ شہباز کے تجویز کندہ ہیں۔ حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی متحدہ اپوزیشن نے جمع کرائے۔ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے راجہ بشارت نے کاغذات جمع کرائے۔
سیکرٹری آفس میں دونوں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت حمزہ شہباز خود بھی موجود تھے۔پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔ اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگاl
