
اہم خبریں
سابق وزیر اعظم عمران خاں کے قریبی ساتھیوں شہزاد اکبر،شہباز گل،اعظم خان ،گوہر نفیس اور ڈاکٹر رضوان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شام
تمام افرادبغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔ن لیگی عطاء تارڑ
عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز گِل کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق عمران خان کے سابق معاونین خصوصی شہزاد اکبر ،شہباز گل اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کردیا گیا جس کے بعد یہ بغیر اجازت بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آ ٓئی اے پنجاب زون ٹو محمد رضوان اور پی ٹی آئی کے ہیڈ آف سوشل میڈیا ارسلان خالدکا نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے۔
ایف آئی اے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘انتقام، جھوٹ اور فریب کا انجام کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا’۔
