اہم خبریں

ضمنی الیکشن NA157ملتان:یوسف رضا گیلانی کے بیٹے اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی کے مابین مقابلہ ہوگا

Editor Arshad mahmood Ghumman

 ملتان (ٹی این آئی نیوز)ملتان کے این اے 157 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی موسیٰ گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پی پی پی کے علی موسیٰ گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔

 

ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے فرزند زین قریشی کی خالی کی ہوئی نشست پر  پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی ہی کی دختر مہر بانو قریشی کو  امیدوار نامزد کیا گیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button