اہم خبریںجرم وسزا

سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقریروں سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر۔

Editor Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی اداروں کے خلاف تقریروں سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی درخواست میں عمران خان کے علاوہ فواد چوہدری اور شیری مزاری کے نام بھی شامل ہیں۔

 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اداروں کے خلاف تقریر سے متعلق درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button