اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا نوٹس،وفاقی وزیر سے رپورٹ طلب۔

Chief executive, Arshad mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔انہوں نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔شہباز شریف نے بریک ڈاؤن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

 

انہوں نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔خیال رہے کہ 10گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی اور طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button