
لاہور( ارشدمحمود گھمن،ایڈیٹر ٹی این آئی نیوز)قومی خزانہ کے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پراجیکٹس منصوبوں کےفنڈز میں مبینہ طور پر خورد برد کرنے اور ٹرانسفر پوسٹگ کی مد میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایس ڈی او گجرات محکمہ کمیونی کیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ رانا اقبال کو گزشتہ روز گرفتار کیا جس کی تحقیقات کی گئیں ہمارے ذرائع کے مطابق رانا اقبال نے انکشاف کیا کہ اسے سابق پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خاں بھٹی اور مونس الہی کی مبینہ ملی بھگت سے ایکسین،ایس ڈی او کے آضافی چارج دیئے گئے جس نے اپنی من پسند تعیناتی پر 50 کروڑ روپے کی رشوت دی

ذرائع کے مطابق رانا اقبال ایس ڈی اور مونس الٰہی اور محمد خاں بھٹی کا کارخاص تھا جسے تقریبا 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کئے اور ان سب کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند ٹھیکداروں نوید کنٹریکٹر اور رضا کنٹریکٹر سے کروڑوں روپے کمیشن وصول کرکے ٹینڈرز الاٹ کئے بعدازاں طمع نفسانی کی خاطر مذکورہ کنٹریکٹر کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گیئں ذرائع کے مطابق ایس ڈی او جو اس وقت اینٹی کرپشن کہ حراست میں ہے نے مونس الٰہی ،محمد خان بھٹی اور افضل سا ہی وزیر مواصلات وتعمیرات کی مبینہ ملی بھگت سے سیکریٹری کمیونی کیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ پر پریشر ڈلوا کرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیوہائی وے کے نارتھ زون کو 2 حصوں میں تقسیم کروا کر گوجرانوالہ ڈویژن اور گجرات ڈویژن کا علیحدہ زون تشکیل دے کر من پسند چیف انجینئر کی تعیناتی کروائی ذرائع کے مطابق پہلے چیف انجینئر ملک ریاض اعوان نے رانا اقبال ایس ڈی او کو بوگس ادائیگیاں کرنے کے انکشافات پر فنڈز دینے سے انکار کرتے ہوے ان کو ٹرانسفر کروانے کی دھمکی دی تو مذکورہ ایس ڈی او نے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے ذریعے چیف انجینئر کا تبادلہ کروا دیا تھا بعدازاں سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے نئے چیف انجینئر کی نارتھ زون میں تعیناتی کر دی اور قومی خزانہ کے کروڑوں روپے کا بے دریغ استعمال کر کے بوگس ادائیگیاں کیں،ذرائع کے مطابق ایس ڈی او رانا اقبال نے مبینہ طور پرکروڑوں روپے لے کر پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے ذریعے جن افسران کی تعیناتیاں کروائیں ان میں ایکسین دلشاد، کاشف شکور ایس ای لاہور سرکل،فتح محمد وٹو ایکسین ساہیوال،ارشد ندیم ایس ای ساہیوال، نعیم بٹ ایس ڈی او پاکستان شریف،محمد فریاد ایکسین بلڈنگ بائی وے ساہیوال، وغیرہ شامل ہیں جبکہ ان افسران پر بھی کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کے الزامات ہیں

اینٹی کرپشن کی جائزہ رپورٹ کے بعد سابق وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے علاوہ مذکورہ افسران پر مقدمہ نمبر03/23 ، 161ت پ5(2)47.PC کے تحت اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
