اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے، انہوں نےملک کے ساتھ وہ کر دیا جو  آج  تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ وہ کر دیا جو  آج  تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے وہ کام کیا ہےکہ پوری قوم کے سر شرم سےجھک گئے، آج پورا ایوان شرمندہ ہے، جو  جہاز  بھارت گرا نہیں سکا وہ شرپسندوں نے جلا دیے۔

 

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ ہےانتشار ہے، عمران خان اور حواریوں نے اداروں کے خلاف مہم چلائی،کبھی ریمانڈ میں کسی کو ضمانت ملی ہے؟  لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

اپوزیشن لیڈر  راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف  آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ملک دشمنوں کو  اگر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ پاکستان کو توڑنےکے لیے جو کچھ ہوسکےگا کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button