اہم خبریںپاکستان

الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کی کمیٹی بنی ہے، کمیٹی دیکھے گی کہ کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،مخدوم احمد محمود رہنما پی پی پی

Chief executive,Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)پیپلزپارٹی کے جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی بنی ہے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم احمد محمودکا کہنا تھاکہ جنوبی پنجاب سے پارٹی میں واپس آنے والے پہلے بھی پیپلزپارٹی میں تھے اور جنوبی پنجاب کا ووٹر ہمیں ووٹ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے پیپلزپارٹی اورن لیگ کی کمیٹی بنی ہے، کمیٹی دیکھے گی کہ کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، 9 مئی کو سوچی سھمجی سازش کے تحت ملک پر حملہ کیا گیا ، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

مخدوم احمدمحمود کا کہنا تھاکہ مضبوط معیشت بہت ضروری ہے، مشکل فیصلے کرنے سے ہی مسئلہ حل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وقت پر انتخابات کے حق میں ہے اور آئین کے مطابق وفاق میں کارکردگی کی بنیاد پر نگران سیٹ اپ کی مدت میں 6 ماہ توسیع ہوسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button