اہم خبریںپاکستان

سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں کی ملاقات، 2 درجن سے زائد تحریک انصاف کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنے والے رہنماوں کی فہرست پیش۔

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

 لاہور (ٹی این آئی نیوز) لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

رانا فاروق سعید نے آصف زرداری کو پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔اعلامیے کے مطابق وسطی پنجاب کے 30 رہنما چند روز میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button