
لاہور(ٹی این آئی نیوز)ایم ڈی سوئی نا ردرن کی ہدایات کے مطابق پنجاب بھر میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعدد گیس کنکشن منقطع ،سوئی ناردرن نے گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے مارے۔ پشاور میں گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر مجموعی طور پر 20 کنکشن منقطع کیے جانے کے علاوہ گیس چوری پر دو ایف آئی آر درج کی گئیں۔ راولپنڈی میں گیس کے براہ راست استعمال اور کمپریسر لگانے پر مجموعی طور پر 12 کنکشن منقطع کیے گئے۔
مردان میں جعلی میٹرز لگانے اور گھریلو کنکشن کا تجارتی استعمال پر چھ گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 21 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سرگودھا میں گیس میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر 17 جبکہ غیر قانونی استعمال پر دس کنکشن منقطع کردیے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 30 گیس کنکشن منقطع کردیے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 13 صارفین کے گیس کنکشن منقطع کردیے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے براہ راست استعمال پر 08 کنںکشن منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں کمپریسر کے استعمال پر ایک جبکہ غیر قانونی کنکشن اور میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر مجموعی طور پر 22 کنکشن منقطع کیے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 44 کنکشن منقطع کیے۔ لاہور میں کمپریسر کے استعمال پر دو، میٹر سے چھیڑ چھاڑ پر 34 جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر چھ کنکشن منقطع کردیے گئے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 31 گیس کنکشن منقطع کردیے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے 22 گیس کنکشن منقطع کیے۔ شیخوپورہ میں کمپریسر استعمال کرنے والے دو صارفین کے علاوہ 11 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس کے ترجمان کے مطابق چوری شدہ گیس کے حجم کی پیمائش کے لیے قوانین کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے جبکہ گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں میں درخواستیں جمع کروادی گئی ہیں۔
