اہم خبریںپاکستان

27آئینی ترمیم:ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پرصدارتی استثنیٰ برقرار؟ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پا سکے۔

ایم کیو ایم کی بلدیاتی اداروں سے متعلق ترمیم شامل کرنے کی کوشش جاری۔

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)27 ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر اعتراض کرنے والے ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر کیا صدارتی استثنیٰ برقرار رہے گا یا پھر استثنیٰ ختم ہو جائے گا، اس پر بھی حکومتی اتحادیوں نے غور کیا تاہم چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق معاملات طے نہ پا سکے۔مجوزہ مسودے میں سپریم کورٹ اور فیڈرل کانسٹیٹیوشنل کورٹ کے آگے ‘آف پاکستان’ کا لفظ لکھا جائے جبکہ ایم کیو ایم کی بلدیاتی اداروں سے متعلق ترمیم شامل کرنے کی کوشش جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button