اہم خبریںپاکستان

نیب کی شاندار کارکردگی،2020میں323.29ملین روپے ریکور

اسلام آباد (ٹی این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات ،نیب کی سالانہ رپورٹ 2020 پیش ،کارکردگی پر بریفنگ،تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے ملاقا ت کرکے سالانہ کارکردگی رپورٹ دی،رپورٹ میں بتایا گیا 2020ء کے دوران 323.29 بلین روپے کی ریکوری کی گئی،نیب کو 24 ہزار 706 شکایات موصول ہوئیں، گزشتہ سال سے انڈر پروسیس شکایات سمیت 30 ہزار 405 شکایات نمٹا دی گئیں، نیب نے 878 شکایات کی توثیق پر کارروائی کی اس کے علاوہ 369 انکوائری، 175 تفتیش کیں ،گزشتہ سال کے دوران احتساب عدالتوں میں 136 ریفرنسز دائر کیے،سال 2020 کے دوران استغاثہ کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66 فیصد تھا،نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ادارے نے بدعنوان عناصر کیخلاف جنگ لڑ کر اور ایک سال میں 323.29 بلین روپے کی وصولی کر کے عمدہ کام کیا، انہوں نے بدعنوانی سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کیلئے احتساب کو یقینی بنانے کی مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور چیئرمین نیب کو معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تنظیم کو مضبوط بنانے میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button