
لاہور(ٹی این آئی نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر ہسپتال اور سکول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منتظر ہیں، تحریک انصاف کو پشاور اور خیبر پختونخوا جانے کا اعلان کرنا چاہئے۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ، کھنڈر ہسپتال اور سکول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منتظر ہیں،
صوبے کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں موجود گند بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور بسیں وزیراعلیٰ کی منتظر ہیں جبکہ طالب علم سکالر شپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے انتظار میں ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی کرسی تماشہ اور مذاق بن چکی ہے، 23 نومبر کو خیبر پختونخوا کے لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا۔
