اہم خبریںپاکستان

گورنر پنجاب نےوزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

CEO. Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی نیوز)وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا جس کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یقین ہے وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں،اس نوٹی فکیشن کےبعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق  پرویزالٰہی نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔واضح رہےکہ گورنر پنجاب نے وزیراعلٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا، پرویز الٰہی  نےمقررہ دن اور وقت پراعتماد کا ووٹ لینے سےگریزکیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button